جمعہ 8 اگست 2025 - 17:12
اربعین میں امام حسین (ع) کی بارگاہ میں صہیونیوں کی ہلاکت کے لئے دعا کریں: حجت‌الاسلام والمسلمین مروی

حوزہ/ نجف سے کربلا کے راستے میں پول نمبر 1080 پر موکب حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دورے کے موقع پر متولی آستان قدس رضوی حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی نے زائرین اربعین کی خدمت کو نہایت قیمتی عمل قرار دیا اور کہا کہ اس عظیم معنوی اجتماع میں خدا کی بارگاہ میں دعا کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے، بلکہ امام حسین علیہ السلام سے صہیونیوں کی نابودی کی دعا کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف سے کربلا کے راستے میں پول نمبر 1080 پر موکب حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دورے کے موقع پر متولی آستان قدس رضوی حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی نے زائرین اربعین کی خدمت کو نہایت قیمتی عمل قرار دیا اور کہا کہ اس عظیم معنوی اجتماع میں خدا کی بارگاہ میں دعا کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے، بلکہ امام حسین علیہ السلام سے صہیونیوں کی نابودی کی دعا کی جائے۔

انہوں نے موکب کے مدیر سے ملاقات میں وہاں جاری ثقافتی و خدماتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور خدام کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ہادی محمودنژاد نے بتایا کہ موکب میں روزانہ پانچ سے چھ ہزار زائرین کے قیام اور بیس ہزار سے زائد کھانوں (ناشتہ، دوپہر، شام کا کھانا) کی تقسیم کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید برآں، آیت اللہ سعیدی متولی آستان مقدس حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ہدایت کے مطابق موکب کو خواتین کے لیے ایک فعال مرکز بنانے اور بالخصوص بچیوں کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha