۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام حکیمی

حوزہ/ اربعین کا ماحول ایک بین الاقوامی پروگرام جیسا ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل حتی کہ مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی کشتی نجات پر سوار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موکب حرم حضرت معصومہ قم (س) کے شعبہ ثقافت کے ذمہ دار حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابو الفضل حکیمی نے پول 1080 پر حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ثقافتی سرگرمیاں تمام مور کی بنیاد ہیں، ہمیں قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو لوگوں میں اور بالخصوص نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین کا ماحول ایک بین الاقوامی پروگرام جیسا ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل حتی کہ مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی کشتی نجات پر سوار ہیں۔

موکب حرم حضرت معصومہ قم (س) کے شعبہ ثقافت کے ذمہ دار نے کہا: موکب حضرت کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تمام موکب کے لئے ایک نمونہ ہے، جب لوگ دوسرے ایرانی اور عراقی موکب سے اس موکب میں آتے ہیں اور اس موکب کی فعالیت اور سرگرمیوں کو دیکھتے ہیں تو انہیں یہ موکب بہت ہی جذاب اور پرکشش لگتا ہے۔

مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسے بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں قرآنی محفل کا انعقاد، نوجوانوں کے شکوک و شبہات کا جواب ، ماہرین کے مشورے ، ممتاز قومی مقررین کو مدعو کرنا اور اس کے علاوہ بہت سی ایسی سرگرمیاں ہین جو موکب حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں دیکھنے کو ملیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .