۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین ع کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشقِ رسول (ص) اور عشقِ حسین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ چہلم سید الشہداؑء والے دن دنیا دیکھے کہ کس طرح حسینی شیعہ سنی، مسلم، غیر مسلم کس طرح گھروں سے نکلے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین ع کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشقِ رسول (ص) اور عشقِ حسین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ چہلم سید الشہداؑء والے دن دنیا دیکھے کہ کس طرح حسینی شیعہ سنی، مسلم، غیر مسلم کس طرح گھروں سے نکلے ہیں۔ ولائے حسینی کے عشق حسینی کے پرچم اٹھائے اور یزیدیت کو شکست دینے نکلے ہیں، زن ومرد نکلیں پیر و جوان نکلیں، چھوٹے بڑے نکلیں یہ ہمارا فریضہ ہے، یہ اربعین پوری دنیا کو بتلائے گا کہ پاکستان حسینیوں کا ہے یزیدیوں کا نہیں، تمام عاشقانِ سید الشہداء جلوس عزاء و عزادار جلوس کی ابتداء سے اختتام تک شریک رہیں، حکومت کو چاہیئے کہ وہ چہلم سید الشہداؑء کے حوالے سے عزاداری کے جلوسوں اور عزاداروں کو سہولیات و سیکورٹی کو یقینی بنائے، بلا وجہ کی رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں جن سے جلوس عزاء کے شرکاء کے لیے مشکلات پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی ظلم کے خلاف ایک عقیدتی فریضہ اور اربعین کی نہضت اور امام حسین کا پیغام دراصل دنیا کی نجات و کامرانی کا پیغام ہے، اربعین کی عظیم تحریک اس پیغام کو دنیا میں پھیلاتی ہے اور خدا کے فضل سے خدا کی قدرت سے اور خدا کی توفیق سے یہ تحریک روز بروز مضبوط ہوتی چلی جائے گی، اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں اور منتظرینِ امام کے لئے ایک مشق ہے اور جوش و ولولے کا اظہار ہے،شہداء کربلا کا مقدس و پاکیزہ لہو لوگوں کے دلوں میں گرمائش و حرارت پیدا کرتا ہے اور ہر حق پرست و حق شناس انسان اس آفاقی پیغام کو قبول کرتے ہوئے تحریک حسینی کا حصہ بن جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .