۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
گریه بر امام حسین علیه السلام

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں، آسمان، زمین اور سورج کے چالیس دن تک  حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

إنَّ السَّماءَ بَكَت عَلَى الحُسَينِ عليه السلام أربَعينَ صَباحا بِالدَّمِ، و إنَّ الأَرضَ بَكَت أربَعينَ صَباحا بِالسَّوادِ، و إنَّ الشَّمسَ بَكَت أربَعينَ صَباحا بِالكُسوفِ وَ الحُمرَةِ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

آسمان چالیس دن تک امام حسین علیہ السلام پر خون کے آنسو رویا، زمین چالیس دن تک سیاہ آندھیوں کی لپیٹ میں رہ کر امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرتی رہی اور سورج سرخ ہو کر اور سورج گرہن کے ذریعہ چالیس تک دن امام حسین علیہ السلام پر روتا رہا۔

بحارالانوار: ج 45، ص 206، ح 13

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .