حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم میرزا جواد آقا ملکی تبریزی، جنہوں نے خود کئی بار عتبہ علویہ سے عتبہ حسینی تک پیدل سفر کیا، اربعین حسینی کی عظمت اور مراقبہ کے حوالے سے یوں بیان فرماتے ہیں:
"مراقبہ کرنے والے پر لازم ہے کہ 20 صفر (روز اربعین) کو اپنے لیے حزن و ماتم کا دن قرار دے اور کوشش کرے کہ اس دن امام شہید علیہ السلام کی مزار پر زیارت کرے، اگرچہ یہ زیارت پوری زندگی میں صرف ایک بار ہی کیوں نہ ہو۔
جیسا کہ حدیث شریف میں مؤمن کی پانچ علامات کو ذکر کیا گیا ہے: روزانہ 51 رکعت نماز کا پڑھنا، زیارت اربعین کی تلاوت، دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا، پیشانی کو خاک پر رکھنا اور نماز میں بلند آواز سے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کہنا۔
حوالہ: کتاب "المراقبات"