تیتر سه زیرسرویس
-
فلسفۂ احکام؛ خطبۂ فدکیہ کی روشنی میں
حوزہ/خطبۂ فدکیہ وہ خطبہ ہے جسے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت اور حضرت علی علیہ السلام کی خلافت کے غصب ہونے کے بعد مدینہ کی مسجد میں دیا تھا، یہ خطبہ شہزادی کونین سلام اللہ علیہا نے فدک کو واپس لینے کےلئے(جو آپ کا حق تھا جسے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو بطور ہدیہ دیا تھا) فرمایا تھا۔
-
فاطمیہ؛ عصرِ حاضر میں مقاومت کا نمونہ
حوزہ/آج کے پیچیدہ اور پُرآشوب دور میں، جہاں ہر سمت سے ثقافتی اور فکری یلغار جاری ہے، اسلام کے حقیقی اصولوں کو زندہ رکھنا ایک عظیم جہاد سے کم نہیں۔ ایسی صورتحال میں، اہلِ بیت علیہم السلام کی زندگی اور ان کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ خصوصاً جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی مقاومت اور استقامت کا وہ عظیم درس پیش کرتی ہے جس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔
-
حضرت سیدہ فاطمہ زہراء (س) سے توسل؛ زندگی میں برکت کے حصول کا راز
حوزہ/زندگی میں برکت، سکون اور کامیابی کے متلاشی افراد اکثر مختلف راستے اور نسخے اپناتے ہیں۔ کوئی شخص مال و دولت کو زندگی کی کامیابی کا معیار سمجھتا ہے تو کوئی شہرت اور عہدے کو؛ لیکن جب ہم اسلامی تعلیمات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی برکت اللہ کی قربت اور اس کے محبوب بندوں سے توسّل میں پنہاں ہے۔
-
امام علی بن الحسین (ع) کی حیاتِ طیبہ صبر و عمل کی درسگاہ
حوزہ/واقعہ کربلا کے پہلے اور واقعات کربلا کے بعد حالات بد سے بدتر اور سنگین ہوتے گئے۔ ان دلخراش اور ناقابلِ بیان مخالف حالات میں امام زین العابدین علیہ السلام نے کیسے زندگی گزاری، حالات کا مقابلہ کیسے کیا اور معاشرے میں زندگی کو کیسے پیش کی جائے اس کے لیے امام علیؑ ابن الحسینؑ کی 57 سالہ حیات طیبہ کا مطالعہ اور ان پر عمل پیرا ہونا آج کے لیے نہایت ضروری ہے۔
-
امام زین العابدین علیہ السلام کی نظر میں حقیقی بندہ (عبد)
حوزہ/ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے رسالہ حقوق میں اللہ کے حق کے بعد نفس کا حق بیان فرمایا ہے۔
-
حضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور عشق و محبت الہی
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی زندگی محبت و عشق الٰہی کا نمونہ تھی۔ وہ ہمیشہ اللہ کی ذات سے محبت اور قربت کی طلبگار رہیں، اور ان کی دعاؤں میں یہی پیغام ملتا ہے کہ اللہ کی محبت اور معرفت انسان کا مقصد ہونا چاہئے۔ ان کی زندگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ اللہ کی سچی معرفت کے بغیر اس سے محبت ممکن نہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہراء (س)کی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے چیلنجز کا حل
حوزہ/حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اسلامی تاریخ میں عظیم اخلاقی، سماجی، اور روحانی شخصیت کی حامل ہیں۔ ان کی زندگی اور تعلیمات عصرِ حاضر کے چیلنجز، جیسے اخلاقی زوال، خاندانی نظام کی کمزوری، معاشرتی انصاف کا فقدان، اور روحانی بحران کا حل پیش کرتی ہیں۔
-
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ؛ دخت پیغمبرِ خدا (ص) کی شہادت
حوزہ/شریکہ رسالت، محافظہ ولایت، مادر امامت، صدیقہ طاہره حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مظلومیت و شہادت تاریخ انسانیت کا ایک ایسا سیاہ باب ہے، جس پر آج بھی چند ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات آج تک نہ مل سکے۔
-
شبہات فاطمیہ | دختر رسولؐ گھر کے دروازے پرکیوں گئیں جبکہ گھر میں مولا علیؑ موجود تھے؟
حوزہ/ ان ہی شبہات میں ایک شبہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جس وقت خانہ فاطمہؐ پر حملہ ہوا اس وقت مولا علیؑ گھر میں موجود تھے، پھر کیوں کر انھوں نے گھر کا دروازہ نہیں کھولا بلکہ اپنی زوجہ کو اس حملہ کا سامنا کرنے کی اجازت دی؟؟ کیا نعوذ باللہ مولا علیؑ اس حملہ سے خوف زدہ ہوگئے تھے؟
-
صفات حمیدہ زینب سلام اللہ علیہا
حوزہ/ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی صفات حمیدہ بےمثال تھیں۔ آپ عابدہ آلِ علی علیہ السلام تھیں اور صبر و استقامت میں کوہ گراں کی مانند تھیں۔ آپ نے کوفہ میں قرآن کی تعلیم و تفسیر کا درس دیا، اور ایثار و قربانی کی زندہ مثال تھیں۔ شجاعت میں آپ حیدر کرار کی بیٹی ثابت ہوئیں اور خطابت میں شام و کوفہ کے خطبے آپ کی فصاحت و بلاغت کا ثبوت ہیں۔ ولایت کے محور پر قائم رہنا آپ کا بنیادی مقصد تھا۔