تحریر: مولانا محمد احمد فاطمی
حوزہ نیوز ایجنسی|
یہ تحریر "زندگی با آیات" (یا "زندگی به آیه ها") پروجیکٹ کے حوالے سے ایک جامع تعارف فراہم کرتی ہے، جو کہ ایک قومی قرآنی تحریک ہے۔
زندگی با آیات ایک وسیع الجہات قومی اور قرآنی منصوبہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں قرآن مجید کی تعلیمات کو فروغ دینا اور لوگوں کی روزمرہ زندگی کو آیات قرآنی سے منسلک کرنا ہے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شروع کیا گیا تھا اور اب اسے ایک طویل المدتی قومی تحریک کی شکل دینے کا ارادہ ہے۔
پس منظر
اس پروجیکٹ کی بنیاد رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان پر رکھی گئی کہ "ہم اب قرآن سے دور ہیں، ہم قرآن سے بیگانہ ہیں، ہم مفاہیم قرآن سے ناواقف ہیں۔" اس ادراک کے تحت، قرآنی محققین اور ماہرین کی ایک ٹیم نے طویل مدت کی تحقیق کے بعد امام خمینی (رح)، آیت اللہ العظمی خامنہ ای، علامہ طباطبائی (رح) اور دیگر مفسرین و فقہاء کے بیانات اور تاکیدات کی روشنی میں قرآن کے منتخب حصوں (آیات) کی نشاندہی کی۔ ان آیات کا انتخاب اس بنیاد پر کیا گیا کہ وہ عملی ہوں، آج کے معاشرے کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوں، اور تلاوت میں خوبصورت ہوں ۔
اہداف و مقاصد
اس پراجیکٹ کے چند اہم ترین مقاصد درج ذیل ہیں:
1. بیانہ سازی Narrative Building: قرآنی مفاہیم کو معاشرے کی فکری ترجیحات میں تبدیل کرنا اور انہیں عام لوگوں کی روزمرہ گفتگو اور سوچ کا حصہ بنانا ۔
2. جہاد تبیین: قرآنی تعلیمات کی روشنی میں دینی و سماجی مسائل کی واضح وابستہ وضاحت اور تشریح فراہم کرنا ۔
3. آیات کا حفظ اور انس بہ قرآن: عوام الناس، خاص کر نوجوانوں میں قرآن کی کلیدی اور منتخب آیات کو حفظ کرنے اور ان پر غور و فکر کرنے کی تحریک پیدا کرنا ۔
4. ہم آہنگی: اس منصوبے کا ایک اہم پہلو عوامی اور قیادتی صلاحیتوں کے درمیان ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے، تاکہ ایک متحدہ قومی قرآنی لہر وجود میں آئے۔
اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف ذرائع ابلاغ اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے:
· موبائل ایپلیکیشن : "زندگی با آیهها" کے نام سے ایک خصوصی ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے، جسے گوگل پلیے جیسے پلیٹ فارمز سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اس ایپ میں روزانہ 30 منتخب آیات کی تلاوت، ترجمہ، تفسیر اور تحفظ کی سہولت موجود ہے ۔
· مسابقات : ایپ کے اندر اور ایس ایم ایس کے ذریعے روزانہ قرآنی مقابلوں (حفظ آیت / فہم آیت) کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں شرکت کر کے لوگ انعامات جیت سکتے ہیں۔ ان انعامات میں نقدی، حج، کربلا اور مشهد کے سفر کے مواقع شامل ہیں ۔
· سرٹیفیکیشن : اس منصوبے کے تحت "دارالقرآن الکریم" کے تعاون سے رسمی قرآنی اسناد برائے حفظ 30 آیات وغیرہ بھی فراہم کیے جاتے ہیں ۔
· میڈیا : ٹیلی ویژن (جیسے معروف پروگرام "محفل")، سوشل میڈیا، شہری بل بورڈز اور موشن گرافکس کے ذریعے اس مہم کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے ۔
اس منصوبے کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی عوامی اور ریاستی / قیادتی ہم آہنگی ہے۔ یہ کسی ایک ادارے کا منصوبہ نہیں ہے، بلکہ ایک مشترکہ قومی پلیٹ فارم ہے جس میں تمام قرآنی ادارے، تنظیمیں اور عوامی صلاحیتیں ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کر رہی ہیں ۔
خلاصہ یہ کہ زندگی با آیات محض ایک وقتی کوئز یا ایپ نہیں ہے، بلکہ ایک فکری اور ثقافتی تحریک ہے جو قرآن کو مسلمانوں کی زندگی کے فیصلہ سازی، اخلاقیات اور سماجی روابط کا مرکز بنانے کی سعی کرتی ہے۔ ہم پاکستان میں اپنی بےاتنہاء توانائیاں اور کروڑوں روپے منبر، مجلس، لنگر، نیاز کر خرچ کرتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے، لیکن اگر انہیں توانائیوں اور اخراجات کا ایک حصہ ہم اس قسم کے پراجیکٹ کو نیاز امام زمان عج و لنگر قرآن کی نیت سے خرچ کرنا شروع کر دیں تو ہماری شیعہ اثنا عشری نوجوانوں اور جوانوں کی نسلیں قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے فکری نور سے منور نظر آئیں گی۔
"زندگی با آیهها" پروجیکٹ کی کامیابی
"زندگی با آیهها" پروجیکٹ کی کامیابی کے پیچھے اس کا منظم اور ہدف کے مطابق مواد (کتابیں) ہے۔ یہ سلسلہ صرف تلاوت تک محدود نہیں، بلکہ زندگی کو آیات سے جوڑنے کے لیے ایک مکمل نصاب ہے۔
تعارف: قرآنی کتب کا خزانہ
یہ کتابیں ہر سال جدید آیات کے انتخاب اور متن کے ساتھ مختلف ذوق اور عمر کے لوگوں کے لیے، ہر طبقے بچوں، جوانوں، نوجوانوں، خواتین، عمومی افراد، متخصص افراد وغیرہ کےلیے پورے سال کی تحقیق و محنت کے بعد ماہ مبارک رمضان سے قبل تیار کی جاتی ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد قرآنی تعلیمات کو آسان، عملی اور روزمرہ زندگی میں قابل استعمال بنانا ہے ۔
یہ سلسلہ صرف علمی تفسیر تک محدود نہیں، بلکہ کہانی، ادب اور تدریس، اڈیوز، ویڈیوز، انفو گرافکس جیسے متنوع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
روش: مواد کی اقسام
"روش" یہ ہے کہ ہر کتاب ایک مخصوص ہدف سامعین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے:
مثلاً
· دفتر دوم (کتاب زندگی با آیهها)، ۲۰۸ صفحات، جیبی سائز کی کتاب ہے جس کے مخاطب قرآنی جلسات کے منتظمین ہیں۔
اس کا طریقہ ۳۰ آیات کی تشریح، ترجمہ، مثالوں سے وضاحت، اور "عهد با آیه" (آیت سے عملی وابستگی) وغیرہ شامل ہیں۔
یا ایک کتاب جسکا مخاطب نوجوان ہیں۔ اس میں ۱۰ آیات کو زندگی کے چیلنجز سے جوڑا گیا ہے۔
یا سرزمین قهرمانان، جس کا مخاطب مبلغین اور مربی ہیں۔
یا کتاب شہادت آیهها، جس کا مخاطب عموم مردم ہیں۔ اس میں ۳۰ آیات کو ۳۰ شہداء کی زندگی کے ان واقعات سے جوڑ کر بیان کیا گیا ہے جو قرآن مجید سے مربوط ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں اس پراجیکٹ کے تحت ترتیب پانے والی کتابوں کا تعارف
امسال رمضان المبارک کے لیے خصوصی نصابی پیکیج میں 14 جلدوں پر مشتمل کتابیں مختلف سامعین کے لیے رونمائی کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ (رجب، شعبان اور رمضان) کے لیے متعدد تحریری مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔
· کتاب "ہنر ایستادگی": مبلغین اور خطیبوں کے لیے قرآن کے حوالے سے مزاحمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے تیس راستے۔
· کتاب "ملت سربلند": عوام الناس کے لیے قوموں کے استقلال، عزت اور ترقی کے لیے مزاحمت کا قرآنی منشور۔
· کتاب "آغوش آیهها": عوام الناس کے لیے آزادی بخش آیات پر تیس عاشقانہ غور و فکر۔
· کتاب "بر مدار مقاومت": ایکٹیویسٹس اور فرهنگی کارکنان کے لیے تیس نورانی آیات پر تیس یادداشتیں۔
· کتاب "زنان از تبار مقاومت": خواتین کے لیے مزاحمتی اور فعال زندگی کے طریقے پر ایک نیا اور نسوانی بیانیہ۔
· کتاب "آیهها در کارگاه عشق": عام لوگوں کے لیے کام کی جگہ اور گھر کو قرآنی عمل کے میدان میں تبدیل کرنے کے طریقے۔
· کتاب "عطر بندگی در هوای زندگی": خواتین کے لیے زندگی کی سختیوں سے نجات کے قرآنی راہنما اصول۔
· کتاب "ایستاده تا اوج": نوجوانوں اور نوجوان خطیبوں کے لیے ایرانی نوجوان کی کامیابی کی چوٹی تک پہنچنے کے تیس راستے۔
· کتاب "پلههای آسمان": بچوں اور اساتذہ کے لیے مختصر سورتوں کی دنیا میں ایک شاندار اور پرکشش سفر۔
· کتاب "طلاش کن": نوجوانوں کے وجود کو قرآن کی مانند قیمتی بنانے کے لیے اساتذہ کے لیے پندرہ درس کے منصوبے۔
· کتاب "شهادت آیهها ۲": عام قارئین کے لیے تیس شہیدوں کی قرآنی زندگی پر تیس مختصر کہانیاں۔
· کتاب "شهادت آیهها ۳" : نوعمر لڑکوں، لڑکیوں اور عوام کے لیے ان لڑکیوں کے دس عجیب واقعات جن کے لیے قرآن زندگی کا خزانہ تھا۔
· کتاب "سرّ نصرت": عام قارئین کے لیے میدان عمل کے مردوں کی زندگی میں خدا کی مدد کے تیس مناظر کے ساتھ تیس آیات۔
· کتاب "ستارههای زمین ۲": قرآنی حلقوں کے اساتذہ کے لیے تیس درس کے منصوبے۔
· کتاب "اصلی زندگی با آیهها": عام قارئین کے لیے۔
· "مصحف زندگی با آیهها": عام قارئین کے لیے۔
· کتابچہ "حالت پرواز": عملا پیروی قرآن کے لیے ایک کتابچہ۔
· "پلنر قرآنی" (قرآنی منصوبہ ساز): عام قارئین کے لیے۔
· کتاب "قهرمانان زندگی": خواتین مبلغین کے لیے۔
· کتاب "روایت فتح": میڈیا کارکنوں کے لیے خصوصی۔
گزشتہ سال کے مختلف مواقع جیسے رجب، شعبان، رمضان، محرم اور ایام فاطمیہ کے لیے متعدد مصنوعات شائع کی گئیں۔
· کتاب "زندگی با آیهها - دفتر دوم: امت پیروز": تیس منتخب قرآنی آیات کی تشریح۔
· کتاب "رمز پیروزی": تیس زندگی ساز فرازوں کی وضاحت کے لیے تقریری موضوعات کا خزانہ۔
· کتاب "شهادت آیهها": تیس آیات سے منسلک تیس شہیدوں کے تیس واقعات۔
· "مجله جیبی زندگی با آیهها": متنوع اور پرکشش انداز میں تیس آیات کی تشریح۔
· کتاب "سرزمین قهرمانان": بچوں (ابتدائی اسکول کے طلباء) کے لیے دس خصوصی درس کے منصوبے جن میں کھیل، مقابلے اور کہانیاں شامل ہیں۔
· کتاب "ستارههای زمین": قرآنی حلقوں کے لیے تیس درسنامے۔
· کتاب "برای زندگی": تیس آیات کے محور پر تیس دعائیہ اور ادبی فنی تحریریں۔
· کتاب «مقاومت و پیروزی»: ایام فاطمیہ کے لیے خصوصی زندگی بہ آیات کتابچہ جو مزاحمت کے موضوع پر پینتیس منتخب فرازوں پر مبنی ہے۔
· کتاب «جهانی به سوی ظهور»: شعبان کے لیے خصوصی کتاب جس کا موضوع مہدویت سے متعلق آیات ہیں۔
· کتاب داستانی "هانی؛ طلوع یک تکاور" (ہانی؛ ایک کمانڈو کا طلوع): نوعمروں کے لیے دس آیات کے محور پر دس اقساط پر مشتمل ایک افسانوی کتاب۔
· کتاب "زندگی به رنگ جهاد": خواتین کے لیے خصوصی کتاب جس میں مزاحمت کی دس آیات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
· کتاب «عشق جهانی»: محرم کے لیے خصوصی تحریری منبر جس میں دس مجلس کی بنیاد پر کربلا کی مزاحمت کے پیغام کو پیش کیا گیا ہے۔
یہ مضمون مؤسسہ اسلامی التَـــبْیِین پاکستان رجسٹرڈ اور مرکز احیاء امر اہلبیت علیہم السلام پاکستان کی جانب سے عوامی بیداری و اہل فن و اہل خیر کی توجہ مبذول کروانے کےلیے لکھا گیا ہے، ادارۂ ہذا اس موضوع پر ہر ممکنہ مشورے اور تعاون کےلیے ہمہ وقت حاضر خدمت ہے۔









آپ کا تبصرہ