جمعرات 12 فروری 2026 - 14:40
امام خمینی (ره) عصر حاضر اور موجودہ نسل کے مالکِ اشتر تھے

حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: امام خمینی رحمہ اللہ نہ صرف «فقہِ اصغر» میں ایک نامور فقیہ ہیں بلکہ «فقہِ اکبر» میں بھی ممتاز عارف اور عظیم حکیم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنی ایک تحریر میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی رحمہ اللہ عصر اور ہماری موجودہ نسل کے مالکِ اشتر تھے کہا:

وہ مردِ خدا جو ہمارے زمانے اور نسل کا مالکِ اشتر تھا اور جس نے مولیٰ الموحدین حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کو بخوبی سمجھا اور زندہ کیا، وہ انقلاب اسلامی ایران کے عظیم المرتبت اور جلیل القدر رہبر حضرت امام خمینی قدس سرّہ ہیں۔

اس عظیم الٰہی رہبر نے نہ صرف احکامِ الٰہی کو وسعت دی بلکہ الٰہی حکمتوں کو بھی واضح کیا۔ اس نامور امامی فقیہ اور اسلام کے عظیم حکیم کا وہ مقالہ جو انہوں نے پچاس سال قبل تیس برس کی عمر میں «مصباح الہدایہ الی الخلافۃ والولایۃ» کے نام سے تحریر کیا، انتہائی اعلیٰ عرفانی معارف سے لبریز ہے جو فلسفے سے بھی بلند ہیں۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک الٰہی انسان نے تیس برس کی عمر میں ان عظیم معارف کو کیسے سمجھا اور قلم اٹھا کر انہیں تحریر کرنے کی جرأت کی۔

جی ہاں وہ حقیقتاً ایسی شخصیت ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے: «ذٰلِکَ فَضلُ اللهِ یُؤتیهِ مَن یَشاء» وہ نہ صرف «فقہِ اصغر» میں ایک نامور فقیہ ہیں بلکہ «فقہِ اکبر» میں بھی ایک ممتاز عارف اور عظیم حکیم ہیں۔

کتاب بنیانِ مرصوص، امام خمینی رحمۃ اللہ، بیان و بنان، ص ۳۵۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha