حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت علیہم السّلام محراب پور سندھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر مہتاب علی شیخ نے انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ پر کہا کہ یہ عظیم انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بصیرت افروز قیادت میں حق، انصاف اور اسلامی اقدار کی بحالی کے لیے برپا ہوا، جس نے نہ صرف ایران، بلکہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام کو آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کا نیا حوصلہ عطا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جب قومیں ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں تو وہ ہر ظالم اور جابر قوت کے سامنے سرخرو ہو جاتی ہیں۔ یہ دن امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، اخوت، انصاف اور استقامت کا پیغام لے کر آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عظیم اور تاریخی موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو باہمی اتحاد، پائیدار امن اور حقیقی ترقی نصیب فرمائے۔










آپ کا تبصرہ