بدھ 11 فروری 2026 - 16:23
انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی ادارہ الباقر کے زیرِ اہتمام الباقر مرکز اسلام آباد میں ایک فکری سیمینار منعقد ہوا، جس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران، پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی ادارہ الباقر کے زیرِ اہتمام الباقر مرکز اسلام آباد میں ایک فکری سیمینار منعقد ہوا، جس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران، پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو چکا ہے۔

انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی، اسلام کے بطن سے ماخوذ ایک ہمہ جہتی فکری و عملی تحریک ہے جو اسلام کی جامع تعبیر و تفسیر کا عملی مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان باللہ، جذبۂ شہادت اور شہادت سے عشق، خدا اور اپنی عوام پر تکیہ انقلابِ اسلامی کی بنیاد ہیں، اور یہی عناصر اسے انسانی تاریخ کی عظیم ترین انقلابی مثال بناتے ہیں۔

انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خواہ انقلاب کی ابتدائی جدوجہد ہو یا ایران۔عراق جنگ، اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر دور میں اسلحے کے بجائے خدا پر توکل کو اپنا اصل ہتھیار بنایا، اور آج بھی یہی ایمان و یقین ایران کی سب سے بڑی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت اور مزاحمت پر یقین نے انقلابِ اسلامی کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سیمینار سے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر اور قانون دان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے مغربی دنیا کی مسلط کردہ جعلی اصطلاحات کے مقابلے میں ایسی حقیقی اصطلاحات متعارف کروائیں جنہوں نے عالمی بیانیے کی سمت تبدیل کر دی۔

انہوں نے کہا کہ استکباری قوتیں اسلام اور انقلابی فکر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرتی ہیں، تاہم انقلابِ اسلامی ایران نے خالص اسلامی فکر کو امریکی اور جعلی اسلام سے جدا کر کے دنیا پر ثابت کیا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت، استقامت اور راہِ خدا میں شہادت دہشت گردی نہیں بلکہ اعلیٰ انسانی اقدار کی علامت ہے۔

جامعہ بعثت پاکستان کے مدیر اور بزرگ عالمِ دین علامہ سید غلام شبیر بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران دراصل دو بنیادی عناصر ایمان اور معنویت کا امتزاج ہے۔

انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ انہی عناصر کی بنیاد پر انقلاب نے عالمی طاقتوں کو للکارا اور آج بھی سربلند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسے خدا پر کامل ایمان حاصل ہو، اس کے لیے موت خوف نہیں بلکہ ابدی زندگی کی طرف منتقلی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔

سیمینار میں علمائے امامیہ، اہلِ علم و دانش اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کے اختتام پر سانحہ ترلائی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی جبکہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے شہدائے کربلا کے مصائب بیان کرتے ہوئے سانحہ ترلائی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha