بدھ 21 اگست 2024 - 03:00
حدیث روز | اگر لوگ زیارت سیدالشہداء (ع) کی فضیلت کو درک کرتے تو .....

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں سیدالشہداء عليه السلام کی زیارت کی فضیلت بیان فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

...‏ لَوْ یَعْلَمُونَ مَا فِی زِیَارَتِهِ مِنَ الْخَیْرِ وَ یَعْلَمُ ذَلِکَ النَّاسُ لَاقْتَتَلُوا عَلَى زِیَارَتِهِ بِالسُّیُوفِ وَ لَبَاعُوا أَمْوَالَهُمْ فِی إِتْیَانِه ...

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اگر لوگ جانتے کہ زیارت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام میں کیا خیر و بھلائی ہے تو زیارت پر جانے کے لئے (ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں) آپس میں لڑتے جھگڑتے اور اپنی ساری دولت زیارت کی راہ میں خرچ کر دیتے۔

کامل الزیارات(باب الثالث عشر)، ج 1، ص 86

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha