اتوار 29 جون 2025 - 09:27
حدیث روز | مرقدِ سید الشہداء (ع) کی زیارت کی فضیلت

حوزہ / امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں مرقدِ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

لَو یَعلَمُ النّاسُ ما فی زِیارَةِ قَبرِ الحُسَینِ (علیه‌السلام) مِنَ الفَضلِ، لَماتُوا شَوقًا، وَ تَقَطَّعَت أنفُسُهُم عَلَیهِ حَسَراتٍ.

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

اگر خلق خدا آگاہ ہوتی کہ مرقدِ امام حسین (علیہ‌السلام) کی زیارت میں کیا درِ بے بہا پوشیدہ ہے، تو شوقِ دیدار میں ان کی جانیں لبوں پر آ جاتیں اور حسرتِ محرومی میں دل ریزہ ریزہ ہو جاتے۔

کامل الزیارات، ص 143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha