حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
منْ زَارَ الْحُسَیْنَ (ع) مِنْ شِیعَتِنَا لَمْ یَرْجِعْ حَتَّى یُغْفَرَ لَهُ کُلُّ ذَنْبٍ وَ یُکْتَبَ لَهُ بِکُلِّ خُطْوَةٍ خَطَاهَا وَ کُلِّ یَدٍ رَفَعَتْهَا دَابَّتُهُ أَلْفُ حَسَنَةٍ وَ مُحِیَ عَنْهُ أَلْفُ سَیِّئَةٍ وَ تُرْفَعُ لَهُ أَلْفُ دَرَجَة
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو بھی امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے لیے پیدل جائے تو خداوند عالم اس کے ہر قدم پر ہزار نیکیاں لکھ دیتا ہے، اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور اس کو ہزار درجے اوپر لے جاتا ہے (بافضیلت بنا دیتا ہے)۔
کامل الزیارات، ص 255، ح 281