۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
تصاویر/پیاده روی اربعین حسینی مسیر نجف به کربلا

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں شہید کربلا کی زیارت کا اجر و ثواب بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق۔ مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

منْ زَارَ الْحُسَیْنَ مُحْتَسِباً لَا أَشَراً وَ لَا بَطَراً وَ لَا رِیَاءً وَ لَا سُمْعَةً مُحِّصَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ کَمَا یُمَحَّصُ الثَّوْبُ بِالْمَاءِ فَلَا یَبْقَى عَلَیْهِ دَنَسٌ وَ یُکْتَبُ لَهُ بِکُلِّ خُطْوَةٍ حِجَّةٌ وَ کُلِّ مَا رَفَعَ قَدَماً عُمْرَةٌ.

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جوشخص اجر و ثواب کی خاطر، نہ کہ تکبر، ریا اور نیک نامی کی خاطر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے جائے وہ اس طرح پاک ہو جائے گا جس طرح لباس کو پاک پانی سے دھویا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔ پس کوئی آلودگی اور خطا و لغزش اس میں باقی نہیں رہے گی اور وہ جو قدم زمین پر رکھے گا اس کے بدلے اسے حج کا اور جو قدم وہ زمین سے اٹھائے گا اس کے بدلے اسے عمرے کا ثواب ملے گا۔

کامل الزیارات، ص 144

تبصرہ ارسال

You are replying to: .