۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
روضہ امام حسین

حوزه/ امام جعفر صادق علیہ السلام ایک روایت میں حضرت أباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے حالات و مقام کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ روایت کتاب کامل الزيارات سے نقل کی گئی ہے۔ جس کا متن حسب ذیل ہے:

امام صادق علیه السلام:

إِنَّ لِلَّهِ مَلاَئِکَةً مُوَکَّلِینَ بِقَبْرِ اَلْحُسَیْنِ عَلَیْهِ اَلسَّلاَمُ فَإِذَا هَمَّ بِزِیَارَتِهِ اَلرَّجُلُ أَعْطَاهُمُ اَللَّهُ ذُنُوبَهُ فَإِذَا خَطَا مَحَوْهَا ثُمَّ إِذَا خَطَا ضَاعَفُوا لَهُ حَسَنَاتِهِ فَمَا تَزَالُ حَسَنَاتُهُ تَضَاعَفُ حَتَّی تُوجِبَ لَهُ اَلْجَنَّةَ ثُمَّ اِکْتَنَفُوهُ وَ قَدَّسُوهُ وَ یُنَادُونَ مَلاَئِکَةَ اَلسَّمَاءِ أَنْ قَدِّسُوا زُوَّارَ حَبِیبِ اَللَّهِ .

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب کوئی شخص ان (امام حسین علیہ السلام) کی زیارت کا ارادہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ ان فرشتوں کے سپرد کر دیتا ہے اور جب وہ ایک قدم اٹھاتا ہے تو فرشتے اس کے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور پھر جب وہ دوسرا قدم اٹھاتا ہے تو اس کی نیکیاں دو برابر ہو جاتی ہیں اورجب تک وہ اس راستہ میں جو قدم اٹھاتا رہتا ہے اس کی نیکیاں کئی گنا بڑھتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے، پھر وہ اسے گھیر لیتے ہیں اور اس کی تقدیس و احترام کرتے ہیں اور آسمانی فرشتے پکار کر اسے کہتے ہیں: خدا کے دوست و محبوب کے زواروں کا احترام کرو۔

کامل الزيارات، جلد ۱، صفحه ۱۳۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .