۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خدمت رسانی به زائران در مسیر پیاده روی اربعین حسینی

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں سورج کی گرمی میں سید الشھداء علیہ السلام کی زیارت کے ثواب کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب " کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔

اس راویت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

أَنَّ زَائِرَهُ لَیَخْرُجُ مِنْ رَحْلِهِ فَمَا یَقَعُ فَیْئُهُ عَلَى شَیْ‏ءٍ إِلَّا دَعَا لَهُ، فَإِذَا وَقَعَتِ الشَّمْسُ عَلَیْهِ، أَکَلَتْ ذُنُوبَهُ کَمَا تَأْکُلُ النَّارُ الْحَطَب‏. وَ مَا تُبْقِی الشَّمْسُ عَلَیْهِ مِنْ‏ ذُنُوبِهِ شَیْئاً، فَیَنْصَرِفُ وَ مَا عَلَیْهِ ذَنْب‏

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

امام حسین علیہ السلام کا زائر جب اپنے گھر سے زیارت کے ارادے سے نکلتا ہے تو جس چیز پر اس کا سایہ پڑتا ہے وہ اس کے لئے دعا کرتی ہے اور جب سورج کی گرمی اس پر پڑتی ہے تو وہ اس کے گناہوں کو اس طرح مٹا دیتی ہے جس طرح آگ ایندھن کو نابود کر دیتی ہے۔

کامل الزیارات، صفحہ 279

تبصرہ ارسال

You are replying to: .