حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الامال طوسی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
إِنَّ الحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ عليهما السلام عِنْدَ رَبِّهِ يَنْظُرُ ... وَ يَقُولُ: لَوْ يَعْلَمُ زَائِرِي مَا أَعَدَّ اللّهُ لَهُ لَكَانَ فَرَحُهُ أَكْثَرَ مِنْ جَزَعِهِ... وَ إِنَّ زَائِرَهُ لَيَنْقَلِبُ وَ مَا عَلَيْهِ مِنْ ذَنْبٍ.
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
بے شک امام حسین بن علی علیہما السلام اپنے رب کے پاس (بلند مقام پر) ہیں اور دیکھ رہے ہیں... اور فرما رہے ہیں: اگر میرا زائر جان لے کہ اللہ نے اس کے لیے کیا تیار کر رکھا ہے تو اس کی خوشی اس کے رنج و ملال سے زیادہ ہو جائے... اور امام حسین علیہ السلام کا زائر جب (زیارت سے) لوٹتا ہے تو اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔
الامالی للطوسی، ص 55، حدیث 74









آپ کا تبصرہ