۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
گزارش تصویری هوایی از عاشورای حسینی در کربلای معلی

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں روزِ عاشورا کے حوادث بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أمالی شیخ صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

لَا یَوْمَ کَیَوْمِ الْحُسَیْنِ (ع) ازْدَلَفَ عَلَیْهِ ثَلَاثُونَ أَلْفَ رَجُلٍ یَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ مِنْ هَذهِ الْأُمَّهِ کُلٌّ یَتَقَرَّبُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ بدَمِهِ وَ هُوَ باللَّهِ یُذَکِّرُهُمْ فَلَا یَتَّعِظُونَ حَتَّى قَتَلُوهُ بَغْیاً وَ ظُلْماً وَ عُدْوَاناً

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

کوئی بھی دن امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن کی طرح نہیں ہے۔ اس دن تیس ہزار افراد امام حسین علیہ السلام کے خلاف جمع ہو گئے۔ وہ سب گمان کرتے تھے کہ وہ اس امت سے ہیں۔ وہ سمجھتے تھے کہ امام حسین علیہ السلام کا خون بہا کر قربِ خداوندی حاصل کر لیں گے حالانکہ امام حسین علیہ السلام انہیں نصیحت فرما رہے تھے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ یہانتک کہ انہوں نے انہیں نافرمانی، ظلم اور دشمنی سے قتل کر دیا۔

أمالی شیخ صدوق، ص۴۶۳‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .