۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس، اربعین

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا چہلم صدیوں سے دنیا بھر کے مسلمان مناتے اور اس میں شریک ہوتے ہیں  رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے نواسے کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: امام حسین علیہ السلام کا چہلم صدیوں سے دنیا بھر کے مسلمان مناتے اور اس میں شریک ہوتے ہیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے نواسے کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس سال کا اربعین سٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ فتنوں کا خاتمہ یزیدیوں،تکفیریوں اور عالم کفر کو مایوس و نا امید کر دے گا۔ تمام حسینی شیعہ سنی ہاتھوں میں ہاتھ دئے "لبیک یا حسین ع" کی صدائیں لگاتے گھروں سے باہر نکلیں اور اربعین امام حسین (ع) میں شریک ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: یہ اربعین عشق خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عشق حسین علیہ السلام کا دن ہے۔ اگر ہم کربلا نہیں پہنچ سکے تھے تو امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں ضرور حاضر ہوں گے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام پاکستان کے عوام کے اتحاد کے عملی اظہار کا دن ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن ہمیں توڑنا چاہتا ہے ہم اس کو ناکام بنا دیں گے۔یہ دن بھائی چارے،محبت، شعور، بصیرت، آگہی کا دن کہلائے گا۔ہم ثابت کریں گے کہ ہم ظلم کے خلاف، یزیدیت، فرعونیت اور نمرودیت کے مقابلے میں باہم متحد ہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص فلسطین و غزہ کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں،یہی ہماری ذمہ داری ہے اور یہی ہمارا اپنے مولا و آقا اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد بھی ہے اور یہ عہد ہم نباہ کے رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .