۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احکام شرعی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اربعین کی نذروں کے بچ جانے والے حصے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے، جسے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے اربعین کی نذروں کے بچ جانے والے حصے کے مصرف کے بارے میں ایک استفتاء کیا گیا، جس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:

سوال: اربعین کے مراسم کے لیے لوگوں نے کچھ پیسے یا سامان نذر کیا تھا، جس میں سے کچھ باقی بچ گیا ہے۔ اس باقی ماندہ نذروں کا ہمارے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: باقی ماندہ نذورات کو اس مقصد کے قریب ترین طریقے سے خرچ کریں جس کے لیے نذر کیا گیا تھا۔ اگر یہ نذر خراب ہونے والی اشیاء ہوں، تو انہیں دیگر مجالس میں استعمال کر سکتے ہیں، اور اگر ان مجالس کو بھی ان کی ضرورت نہ ہو، تو انہیں فروخت کر دیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو اسی جگہ پر مستقبل میں ہونے والی عزاداری کی مجالس میں خرچ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .