۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے شہر قم المقدس کے امام جمعہ نے کہا: اربعین کا عظیم اجتماع امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے حرم مطہر رضوی (ع) میں اربعین حسینی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان دنوں اسلامی معاشرہ مکمل طور پر حسینی رنگ میں رنگا ہوا ہے اور اربعین کا عظیم اجتماع، جو نہ قومیت کو پہچانتا ہے ، نہ ملیت اور نہ رنگ و زبان کو، سید الشہدا علیہ السلام کے پرچم تلے امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عاشورا کے قیام کے مختلف عوامل تھے جن میں سے پہلا سبب، سید الشہدا علیہ السلام سے یزید کی بیعت کرنے کی درخواست تھی۔ حسین بن علی علیہما السلام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند ہیں، وہ یزید جیسے فاسق و فاجر شخص کی بیعت کیسے کر سکتے تھے، اسی لیے آپ علیہ السلام نے اس بیعت کو ہرگز قبول نہیں کیا۔

امام جمعہ قم نےکہا: سید الشہدا علیہ السلام کا یہ طرز عمل تمام مسلمانوں کو ظالم اور فاسد حکومتوں کے خلاف مقابلے کا ایک واضح پیغام دیتا ہے۔ آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعہ دین کی تجدید اور ظلم و فساد کے خلاف جنگ کی۔ امت اسلامی کو بھی اس عظیم امام کی پیروی کرتے ہوئے ہمیشہ ظلم و جور کی حکومتوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .