۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
قم المقدس میں اربعین حسینی ع کے موقع پر مجلس عزا اور جلوس کا انعقاد

حوزہ/ ایران کے شہر قم المقدس میں اربعین حسینی ع کے موقع پر شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے زیر انتظام داراالتلاوة حرم مطہر کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا میں مجلس عزا ٕ منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں 20 صفر المظفر 2024ء روز اربعین حسینی ع کے موقع پر شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے زیر انتظام داراالتلاوة حرم مطہر کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا میں مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر توقیر عباس کاظمی نے زیارت اربعین میں مقصد امام حسین علیہ السلام اور ذکر فضائل و مصائب بیان کیا۔

مجلس عزا کے بعد ماتم داری کی گئی، اس کے بعد مومنین ماتمی جلوس کی شکل میں دارالتلاوہ سے صحن امام ھادی ع تشریف لے گئے۔ وہاں سیدہ معصومہ س کی بارگاہ میں چہلم شہداء کربلا کے حوالہ سے پرسہ پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .