۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت جلوس اربعین برآمد

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت وادی بھر میں اربعین حسینی کی مناسبت سے عظیم الشان جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت وادی بھر میں اربعین حسینی کی مناسبت سے عظیم الشان جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، آقا حسن صفوی موسوی

رپورٹ کے مطابق، بڈگام اور زیلدار محلہ سرینگر میں اربعین کا مرکزی جلوس، آغا سید حسن کی قیادت میں برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی بھر میں یومِ اربعین کی مجالس کا انعقاد ہوا اور کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس بر آمد کئے گئے۔

اربعین کے مرکزی جلوس تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں آستانہ عالیہ بڈگام تا امام باڑہ بڈگام اور زیلدار محلہ تا امام باڑہ حسن آباد سرینگر برآمد کیا گیا، جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، آقا حسن صفوی موسوی

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول ؐ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ اور حضرت یحیٰ برمکی ؓ اپنے اقارب کے ساتھ کربلا میں داخل ہوئے اور زیارتِ شہدائے کربلا ؑ انجام دی اور قبر امام حسین ؑ پر یزیدی جبر و استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، آقا حسن صفوی موسوی

انہوں نے کہا کہ یومِ اربعین کربلائے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہدا ؑ بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے آئمہ معصومین ؑنے اربعین کے روز عزاداری اور زیارتِ شہدائے کربلا ؑ کی تاکید کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ زیلدار محلہ سعدہ کدل سرینگر میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے عزاداروں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اربعین حسینی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

آغا مجتبی نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کربلائے معلی میں سفر عشق کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہو رہا ہے اس سے یومِ اربعین کی اہمیت اور افادیت اور بھی واضح ہو رہی ہے اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین ؑ کے مشن انسانیت کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کاروانِ عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

اربعین، تحریکِ کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، آقا حسن صفوی موسوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .