۱۶ مهر ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 7, 2024
لکھنؤ میں پرچم امام رضا

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ان کے گنبد کے پرچم کی زیارت لکھنؤ میں واقع شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام (کربلائے عظیم اللہ خان) میں 4 /ستمبر سن 2024 بروز بدھ کرائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام علی رضا علیہ السلام (مشہد مقدس - ایران) کی شہادت کے موقع پر ان کے کے گنبد کے پرچم کی زیارت لکھنؤ میں واقع شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام (کربلائے عظیم اللہ خان) میں 4 /ستمبر سن 2024 بروز بدھ کرائی گئی۔

شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر

یہ وہ پرچم ہے جو امام رضا علیہ السلام کے اصلی حرم سے اتر کر شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام لکھنؤ میں لہرایا گیا اور مؤمنین کرام کو زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس پروگرام میں ماتمی انجمنیں، علمائے اعلام اور مؤمنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر

اس پروگرام کا آغاز کچھ یوں ہوا: نماز مغربین حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محمد موسیٰ رضوی صاحب کی اقتدا میں ادا کی گئی، نماز کے فوراً بعد جناب قاری ندیم صاحب نے تلاوتِ کلام پاک کا شرف حاصل کیا، اس کے بعد شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر

منظوم سلسلہ کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا: پہلی تقریر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید محمد موسیٰ رضوی صاحب اور ان کے بعد عالی جناب یاور علی شاہ صاحب نے IAR فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور امام کے در پر لوگوں کی مشکلات حل اور مریضوں کو شفا ملنے پر روشنی ڈالی۔

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید رضی حیدر زیدی صاحب قبلہ( دہلی) نے مجلس سے خطاب کیا، جس میں اللہ اور امام علی رضا علیہ السلام سے دلوں کو جڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ کیا وہ وقت نہیں آیا کہ ہمارے دل اللہ اور امام کے لیے نرم جائیں نیز امام کی کرامات پر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت اپنے کو اللہ کی یاد میں رکھیں اور امام کے دربار میں حاضر رہیں نہ جانے کس وقت ہمارے دل کی کھڑکیاں کھل جائیں اور ہماری ہدایت ہو جائے۔

شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر

مجلس کے بعد شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے پرچم کربلا عظیم اللہ خاں لایا گیا اور مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .