حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نورنگر ساتھکھیڑہ میں ایّامِ فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان مجالس منعقد ہوئیں جن میں مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد مسجدِ جامع صاحبالزمانؑ کے امام جماعت، حجت الاسلام ساجد الاسلام نے خطاب کیا۔
بعد ازاں، بنگالی زبان میں 1200 صفحات پر مشتمل کتاب "فاطمہ زہرا(س)" کے مصنف منیر ارمان نے اپنے اس علمی کام کا تعارف پیش کیا اور اس کے اہم حصوں کی وضاحت بھی کی۔
تقریب کے خصوصی مہمان حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضوان السلام خان، مدیر نور الاسلام اکیڈمی کلکتہ (ہندوستان)، نے اپنے خطاب میں کہا: "اللہ کی رضا، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی رضا میں ہے، اور جنت کا راستہ اہل بیتِ رسول (ص) کی پیروی سے ہو کر جاتا ہے۔"
منتظمین کے مطابق ڈاکٹر رضوان السلام خان آئندہ دنوں میں مؤمنین کی دعوت پر بنگلادیش کے مختلف دور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوام سے ملاقاتوں اور گفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔









آپ کا تبصرہ