۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نمائندہ آیت اللہ العظمٰی سیستانی مولانا غروی

حوزہ/ پریاگ راج آلہ آباد ہندوستان مدرسہ قرآن و عترت، قدم رسول چکیہ کربلا آلہ آباد کی جانب سے امام علی رضا علیہ السلام کی شب شہادت مجلسِ عزاء اور شہدائے خدمت کی یاد میں ایک جلسہ تعزیت یونٹی پبلک اسکول اینڈ کالج کریلی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ عزاء اور تعزیتی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد مولانا محمد علی صاحب، مولانا سید شمیم حیدر، مولانا ڈاکٹر رضوان حیدر اور مولانا سید شاہد رضا رضوی سونوی نے تقاریر کیں۔ مقررین نے خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ جناب امیر عبد اللہیان، سومین امام جمعہ شہید تبریز آیۃ اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور دیگر شہیدوں کی شخصیت اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور شہداء کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے فقدان کو عظیم خسارہ بتایا۔

نئی نسل کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، مولانا سید اشرف علی غروی

آخر میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی نے مجلسِ عزاء سے خطاب کیا۔

مولانا سید اشرف علی غروی نے تعلیم کے سلسلے میں مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی نصیحت کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے جوانوں کو دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تعلیم کے حصول میں بھرپور کوشش کرنی چاہیے تاکہ جب ہمارا جوان ڈاکٹر، انجینیئر، پروفیسر یا کوئی اور دنیوی مقام تک پہنچے تو باطل نہ صرف یہ کہ اسے گمراہ نہ کر سکے بلکہ وہ خود دین کا دفاع کر سکے اور شبہات کا جواب دے سکے، یعنی ہمارا جوان صرف ایک ڈاکٹر، انجینیئر یا پروفیسر نہ ہو بلکہ دین کا مبلغ اور مدافع بھی ہو۔

مولانا سید اشرف علی غروی نے امام علی رضا علیہ السلام کی حدیث کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام کے علوم کو سیکھنا اور دوسروں کو سکھانا ان کے امر کا احیاء ہے اور ایسا شخص امام معصوم کی دعائے رحمت کا مستحق ہے۔

نئی نسل کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، مولانا سید اشرف علی غروی

نمائندہ آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ نے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات اور شہادت کو یاد کیا اور آخر میں امام علی رضا علیہ السلام کے مصائب بیان کئے۔

نئی نسل کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، مولانا سید اشرف علی غروی

مجلسِ عزاء میں مولانا سید جواد حیدر جوادی مدیر مدرسہ انوار العلوم الہ آباد، مولانا سید محمد علی گوہر مدیر مدرسہ قرآن و عترت، مولانا صغیر خان، مولانا سید عمار صاحب، مولانا سید علمدار حسنین رضوی، مولانا سید مسرت عباس (قم مقدس)، مولانا سید علی ہاشم عابدی لکھنؤ، مولانا ذیشان حیدر ممبئی، مولانا حسن علی نجفی، مولانا عامر الہ آبادی کے علاؤہ علماء و مومنین نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء و جلسہ تعزیت کے دوران شعبہ استفتاءات دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کی جانب سے شرعی سوالات و جوابات کیمپ اور احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

نئی نسل کو عصری علوم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، مولانا سید اشرف علی غروی

واضح رہے کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی موسم گرما کی تعطیلات میں اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر اہتمام احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے یونٹی پبلک اسکول اینڈ کالج کریلی آلہ آباد میں دینی تعلیم و تربیت کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں مختلف شہروں اور اضلاع کے اسٹوڈنٹس شامل ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .