۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
طلاب ہندوستان

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہدائے خدمت کی یاد میں قم المقدسہ میں مقیم علماء و طلاب ہندوستان نے ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا، جس میں طلاب نے بھرپور شرکت کر کے شہدائے خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ایران کے ہر دل عزیز صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے سانحۂ ارتحال کے سلسلے میں حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم ہندوستانی طلاب کی مختلف انجمنوں کے مشترکہ پلیٹ فارم مشورتی کونسل کی جانب سے ایک مجلسِ ترحیم کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں شہدائے خدمت کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اہل فلسطین کی استقامت کے پیچھے نظامِ ولایت کار فرما ہے، مقررین

مجلس کا آغاز حجت الاسلام مولانا سید جواد رضوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا اور بعد از آں مولانا عرفان عالم پوری نے تعزیتی نظم کے ذریعے شہدائے خدمت کی خدمت میں خراج تحسین پیش کیا۔

اہل فلسطین کی استقامت کے پیچھے نظامِ ولایت کار فرما ہے، مقررین

حجت الاسلام مولانا سید نجیب الحسن زیدی نے "راہیان کوئے دوست" کے عنوان سے مقالہ پیش کیا اور آقائے رئیسی کو راہ حق میں نشان منزل کے عنوان سے یاد کیا، جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید احتشام عباس زیدی صاحب نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا اور شہدائے خدمت کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سورۂ مائدہ کی پچپن ویں آیت کو سرنامۂ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کائنات کا مرکزی نقطہ ولایت ہے، جس کا سلسلہ آج بھی قائم ہے اور تا قیامت قیامت جاری رہے گا۔

اہل فلسطین کی استقامت کے پیچھے نظامِ ولایت کار فرما ہے، مقررین

انہوں نے کہا آج یہ نظام ولایت ائمہ طاہرین علیہم السّلام کی تائید سے اس سرزمین پر قائم ہے، جس کے نتیجے میں آج شیعت دنیا میں سر اٹھا کر جی رہی ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔

مولانا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت نے ایرانی معاشرے اور قوم کو اس طرح متحرک کر دیا کہ دنیا کے ہر باطل نظام سے ٹکرانے کے لیے یہ قوم کھڑی ہو گئی۔

شہدائے خدمت کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زیدی نے کہا کہ اس الٰہی نظام کو ختم کرنے کے لیے دشمنوں نے طرح طرح کی کوششیں کیں، لیکن یہ نظام کمزور ہوا نہ جھکا نہ پیچھے ہٹا، بلکہ آگے بڑھتا رہا۔

خطیب محترم نے کہا کہ اس نظام کو مضبوط کرنے کے لیے عظیم شخصیات اور علماء نے قربانیاں دی ہیں، جس کی حالیہ مثال ایران کے ہر دلعزیز صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبد اللہیان اور ان کے رفقاء کی شہادت ہے۔

اہل فلسطین کی استقامت کے پیچھے نظامِ ولایت کار فرما ہے، مقررین

انہوں نے فلسطین کے موجودہ حالات اور غاصب اسرائیل کے ظلم و ستم اور بربریت کے مقابل اہل غزہ کی ثابت قدمی اور استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل فلسطین کی اس استقامت کے پیچھے بھی یہی نظام ولایت کار فرما ہے، یہی وجہ ہے کہ مرحوم شہید ابراہیم رئیسی اور شہید امیر عبد اللہیان نے اس طرح فلسطینیوں کی حمایت کی کہ انہیں شہدائے مقاومت کے نام سے بھی یاد کیا گیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی پشت پر امام عصر (عج ) کا ہاتھ ہے اور جب وہ ظہور فرمائیں گے تو اس نظام ولایت کا پرچم ان کے ہاتھوں میں ہوگا اور کاروان انسانیت ان کی سربراہی میں سعادت و کمال کی طرف قدم بڑھائے گا۔

اہل فلسطین کی استقامت کے پیچھے نظامِ ولایت کار فرما ہے، مقررین

خطیب محترم نے شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہوئے شہدائے خدمت کی بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی اور ان شہداء کے راہ اور مشن کو زندہ و پائندہ رکھنے کے لیے پروردگار سے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .