۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ ہند کی جانب سے مدرسۃ الواعظین لکھنو میں جلسہ تعزیت منعقد ہوا

حوزہ/ خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ، ایران کے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ آیۃ اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور دیگر شہداء کی شہادت کی یاد میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ ہند کی جانب سے امیر جامعہ ناظمیہ آیۃ اللہ سید حمید الحسن صاحب کے زیر صدارت مدرسۃ الواعظین لکھنو میں جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ، ایران کے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ آیۃ اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور دیگر شہداء کی شہادت کی یاد میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ ہند کی جانب سے امیر جامعہ ناظمیہ آیۃ اللہ سید حمید الحسن صاحب کے زیر صدارت مدرسۃ الواعظین لکھنو میں جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔

تعزیتی جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مولانا سید صفدر حسین زیدی بانی و مدیر مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور، آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ اور مجلس علماء شیعہ کالج لکھنو کے سکریٹری ڈاکٹر یعسوب عباس، مدرسہ انوار العلوم الہ آباد کے مدیر مولانا سید جواد حیدر جوادی، حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنؤ کے پرنسپل امام جمعہ لکھنو مولانا سید رضا حیدر زیدی، مولانا سید محسن تقوی امام جمعہ شیعہ جامع مسجد دہلی، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقاے رضا شاکری نے تقاریر کیں اور شہداء کے سلسلے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ شاعر اہل بیت مولانا صابر علی عمرانی نے بارگاہ شہداء میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، آخر میں آیۃ اللہ سید حمیدالحسن امیر جامعہ ناظمیہ لکھنو نے مجلس عزا کو خطاب فرمایا۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا اطہر جعفری نے انجام دئے۔

اس پروگرام میں شہر لکھنو کے مدارس علمیہ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب، حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب، جامعہ ناظمیہ، جامعہ سلطانیہ، جامعۃ التبلیغ، مدرسہ عقیلہ بنی ہاشم کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلاب کے علاوہ شہر لکھنو کی شیعہ مساجد کے ائمہ جماعت، علماء، خطباء، مبلغین اسی طرح جون پور، اعظم گڑھ، سیتاپور، کانپور، مئو، ہردوئی اور لکھنو کے قرب و جوار کے علماء و مبلغین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .