۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
1

حوزہ/ ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے سکھ رہنما، سکھ اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے سکھ رہنما، سکھ اسمبلی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے سکھ رہنما اور ان کے وفد کو ایران کے دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے کی دعوت کو قبول کیا اور طے پایا کہ وہ ایران کے دورے پر آئیں اور اس دوران بین الاقوامی میدان میں جامعۃ المصطفیٰ کی سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی خدمات کو قریب سے دیکھیں اور اس سلسلے میں مطلع ہوں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے سکھوں کے رہنما نے فارسی زبان و ادب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فارسی زبان کو محبت کی زبان قرار دیا اور کہا: فارسی زبان نے ایران اور ہندوستان کی دو عظیم قوموں کو ایک دوسرے کے کیا ہے، یہ رشتہ ایک پرانا رشتہ ہے جو فارسی زبان کی وجہ سے بنا ہے۔

فارسی زبان نے ایران اور ہندوستان کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے: سکھ رہنما

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .