۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناگپور ہندوستان

حوزہ/ امام مہدی (عج) ایجوکیشن سوسائٹی ناگپور ہندوستان کے زیر اہتمام شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی کی یاد میں ۲ جون 2024ء کو مدرسہ حسینیہ ناگپور میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام مہدی (عج) ایجوکیشن سوسائٹی ناگپور ہندوستان کے زیر اہتمام شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 35 ویں برسی کی یاد میں ۲ جون 2024ء کو مدرسہ حسینیہ ناگپور میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

اس عظیم الشان تقریب کا آغاز حدیث کساء کی تلاوت سے کیا گیا، جس کی سعادت مولانا محمد مہدی نے حاصل کی، جبکہ تلاوت قرآن کریم کے فریضہ کو جناب جون جعفری نے انجام دیا اور قرآنی ترجمہ کے فرائض کو مولانا غلام حسنین صاحب نے انجام دیا۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

شاعر اہلبیت جناب عابد حسین عابد نے بطور خراجِ عقیدت سوز و سلام پیش کیے اور شہدائے خدمت کی یاد میں جناب شمشیر حسین کربلائی نے اپنی مترنم آواز میں سلام پیش کیا۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

حجة الاسلام مولانا السيد عباس رضوی صاحب نے عظمت شہداء پر پرمغز تقریر کی، جبکہ حجۃ الاسلام مولانا تقی اصغر ہندی صاحب نے آقائے شہید سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

رائیور چھتیس گڑھ سے تشریف لائے ہوئے حجتہ الاسلام مولانا حسن حیدری صاحب نے رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کے لائے ہوئے اسلامی انقلاب کے اثرات کو بیان کیا، جبکہ مجاہد ملت حجه الاسلام مولانا انصار علی ہندی صاحب نے ملت حسینی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ کبیر امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کا قیام عمل میں آیا، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کو ہم اپنی زندگیوں میں عملی جامہ پہنائیں تب ہم بھی اسلامی نظام کے فیوض و برکات کو محسوس کر سکیں گے۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

اس روحانی تقریب کی نظامت نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جناب مولانا غلام حسنین صاحب نے انجام دی، نیز مولانا موصوف کی دعا سے تقریب اختتام کو پہنچی۔

تمام شرکاء مہمانان اور کارکنان کا شکریہ جناب حیدر علی ممتاز صاحب نے کیا۔

ناگپور میں شہدائے خدمت اور رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رح) کی یاد میں عظیم الشان تقریب منعقد+رپورٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .