۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جشن

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة العباس میں جشنِ عید غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محفل کی صدارت حوزہ کے استاد حجت الاسلام مولانا سید مصطفی حسین صاحب (حسین آباد جھارکھنڈ) نے کی اور محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے جناب بیتاب حسین بنگالی نے کیا اور جشن کی نظامت جناب محمد حسن نے کی۔

حوزہ علمیہ العباس میں جشنِ غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام

اختتامی تقریر حجت السلام مولانا جعفر حسین قمی صاحب نے کی جسمیں انہوں نے بیان کیا کہ باب العلم کے ماننے والے کبھی جاہل نہیں ہوتے۔

مولانا نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام رسول اکرم کے بعد سب سے افضل ہیں باب علم سے جُڑے رہنے والا انسان کبھی جاہل نہیں ہو سکتا، غدیر میں علی علیہِ السلام کو سب کا سرپرست بنا کر اہل دنیا کو اک تحفہ دے دیا۔ غدیر شیعوں کی سب سے بڑی عید ہے اس دین لوگ ایک دوسرے کو عیدی دیں، خوشبو لگائیں، ایک دوسرے سے گلے ملے، نیا لباس پہنیں اور دعا کے ساتھ مولانا نے اپنی تقریر کو ختم کیا۔

حوزہ علمیہ العباس میں جشنِ غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام

جشن کے بعد اعمال غدیر انجام دیا گیا، باہر سے آئے ہوئے لوگوں نے ایک ساتھ ملکر اعمال کو انجام دیا۔

حوزہ کے طلاب اور اساتذہ نے ملکر عمومی سبیل لگائی اور سبیل لگا کر لوگوں کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ آج شیعوں کی سب سے بڑی عید ہے اس طرح سے عید غدیر کے دن کو ایک خاص دن بنایا۔

حوزہ علمیہ العباس میں جشنِ غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام

جشن میں مسؤول التعليم مولانا وصي حيدر صاحب، مولانا، ثاقب عباس صاحب، سید عابد امام سید منظر کرّار اور نقی امام صاحب موجود تھے۔

حوزہ علمیہ جامعۃ العباس کے طلاب اور اساتذہ نے ملکر جشن کا اہتمام کیا مولانا سلمان حیدر صاحب، مولانا عرفان حیدر صاحب نے بھی تعاون کرکے جشن میں شرکت کی۔

حوزہ علمیہ جامعہ العباس کے سربراہ اور بانی حجت السلام والمسلمین مولانا سید کلب عباس کی حمایت اور تعاون سے یہ پروگرم منعقد ہوا۔

حوزہ علمیہ العباس میں جشنِ غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .