۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
عید غدیر در عراق

حوزہ/حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی عتبہ علویہ کی جانب سے عراق کے کئی صوبوں میں عید غدیر کے موقع پر غدیری پرچم لہرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی عتبہ علویہ کی جانب سے عراق کے صوبوں میں عید اکبر عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان محافل اور جشن کا انعقاد کیا گیا اور عراق کے مختلف شہروں میں جشن کا آغاز غدیری پرچم کو لہرا کر کیا گیا۔

عتبہ علویہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے غدیر کے موقع پر منعقد ہونے پروگراموں کے متعلق مزید کہا:بہت سے مذہبی، ثقافتی انجمنوں اور لوگوں نے رضاکارانہ طور پر مختلف پروگرام منعقد کئے اور اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا: ان پروگراموں میں سے ایک پروگرام غدیری پرچم لو لہرانا اور نصب کرنا بھی تھا اور اس بابرکت دن کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے محافل اور شعری نشستوں کا انعقاد بھی تھا۔

اس پروگرام کی تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں

رحیم نے مزید کہا: اب تک منعقد ہونے والے پروگراموں میں سب سے نمایاں پروگرام صوبہ دیالی میں منعقد ہوا جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے کے تعاون سے غدیری پرچم کو لہرایا گیا اور مختلف پروگرام منعقد ہوئے، اس موقع پر مہدی رضاکار گروپ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں عید غدیر کا پرچم بلند کیا۔

اسی طرح عراق کے مختلف صوبے جیسے بصرہ، شہر مثنیٰ، صوبہ ذی قار، شہر سماوہ وغیرہ میں بھی غدیری پرچم لہرایا گیا اور مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام اس لئے منعقد کئے گئے تا کہ لوگ حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت سے وابستہ رہیں اور اس عظیم موقع پر لوگوں کے ایمان مزید قوی ہوں اور نور ایمانی میں اضافہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .