۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ قرآن کریم کی تلاوت،خانم جمیلہ جعفری کے توسط سے مولودی خوانی اور منقبت خوانی،جامعۃ المصطفی کی بچیوں کے گروپ’’خورشید ہشتم ‘‘ اور ’’مہر طوبیٰ‘‘ گروپ کی جانب سے اردو زبان میں قصیدے پڑھنا اور غدیر کے موضوع پر ثقافتی مقابلہ اس جشن کے جملہ پروگرام تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن ِعید غدیر کا یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد عید غدیر کی یاد کو زندہ رکھنا اور واقعہ غدیر کو فروغ دینا اور عام کرنا تھا،اس پروگرام میں اردو زبان خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قرآن کریم کی تلاوت،خانم جمیلہ جعفری کے توسط سے مولودی خوانی اور منقبت خوانی،جامعۃ المصطفی کی بچیوں کے گروپ’’خورشید ہشتم ‘‘ اور ’’مہر طوبیٰ‘‘ گروپ کی جانب سے اردو زبان میں قصیدے پڑھنا اور غدیر کے موضوع پر ثقافتی مقابلہ اس جشن کے جملہ پروگرام تھے۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے اس پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غدیر پوری دنیا اور پوری بشری تاریخ کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندرہے اورخدا کی بہترین مخلوق اور اس کے بندوں کے درمیان خوبصورت ترین عہد و پیمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ غدیر اس کائنات کی مقدس ترین تسبیح،خدا کی تخلیق کردہ سب سے بہترین خوشبواور خدائی باغ کا سب سے بہترین پھول ہے،غدیر کی بیعت اور عہد و پیمان فقط مولا اور لوگوں کے درمیان نہیں ہے بلکہ خداوند عالم اور پوری بشریت کے مابین ہے۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ غدیر کا سورج ہمیشہ ہمیں حق کا راستہ دکھاتا رہے گا تاکہ ہر گمشدہ ’’صراط الذین انعمت علیہم‘‘ کو ڈھونڈ سکے اور ہدایت کی نعمت سے بہرہ مند ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عید سعید غدیر کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد غدیری تعلیمات اور ثقافت کو لوگوں میں رائج کرنا ہے ،اس عظیم اسلامی عید کو ہر ممکن حد تک شاندار انداز میں منعقد کرنے کے حوالے سے پیغمبراکرم(ص) اور اولیاء اللہ کی متعدد سفارشات اور تاکیدات موجود ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .