۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
image.png

حوزہ/ عید غدیر خم کے موقع پر گھانا، ٹوگو اور بینن نامی ممالک میں متعدد جشن عید کا انعقاد گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کے موقع پر مغربی افریقہ کے بعض ممالک جیسے گھانا، ٹوگو اور بنین میں جشن عید غدیر کا انعقاد کا گیا جس میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں میں شرکت کی، یہ جشن خاص طور پر ان علاقوں میں منعقد کیا گیا جہاں اس سے پہلے اس طرح کے جشن منعقد نہیں کئے گئے تھے۔

کاسوا، دودوآ، أشامه نامی علاقوں میں جشن عید غدیر کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام اور مومنین نے شرکت کی۔

نیز شہر آکرا میں موجودحوزہ اہل البیت علیہم السلام میں عید غدیر کے موقع پر جشن منعقد کیا گیا جس میں قبائل کے امیر اور سربراہان، ایران کے سفیر و مشیر اور گھانا میں شعوں کے قائد جناب شیخ کمال دین نے بھی شرکت کیاور خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .