۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
image.png

حوزہ/ عشرہ ولایت و امامت کے پرمسرت موقع پر قم المقدسہ میں واقع مدرسہ امام خمینی علیہ الرحمہ میں طلاب کرام کی عمامہ گزاری کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ ولایت و امامت کے پرمسرت موقع پر قم المقدسہ میں واقع مدرسہ امام خمینی علیہ الرحمہ میں ایک عالیشان جشن منعقد کیا گیا جس میں آیت اللہ کریمی جہرمی کے دست مبارک سے غیر ایرانی طلاب کرام کی عمامہ گزاری کی گئی۔

آیت اللہ کریمی جہرمی نے اس پروگرام میں عید غدیر خم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تبلیغ غدیر اور تشریح غدیر کی اہمیت پر زور دیا اور طلاب کرام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا : طلاب کرام تہذیب نفس اور تقویٰ الہی کی رعایت کریں اور اپنے زندگی کے تمام لمحات میں دامن تقویٰ کبھی نہ چھوڑیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .