ہفتہ 3 جنوری 2026 - 13:18
علماء ہر لمحہ انقلاب اسلامی کے دفاع میں ایثار و شہادت کے لیے تیار ہیں

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا ہے کہ آج انقلاب اسلامی کا دفاع ہم سب پر واجب اور نہایت اہم فریضہ ہے، اور علماء ہر لمحہ اس راہ میں ایثار و شہادت کے لیے آمادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی سیفی آملی، متولی مدرسہ علمیہ حضرت حجت عجل‌اللہ‌فرجہ الشریف تہران، اور اس ادارے کے اساتذہ نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر آیت اللہ حسینی بوشہری، آیت اللہ کریمی جہرمی اور حجت الاسلام والمسلمین حسن صافی گلپایگانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر آیت اللہ حسینی بوشہری نے عدالتی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی کثرت کے باوجود عدالتی رسیدگی میں دقت و احتیاط کم نہیں ہونی چاہیے، اور حوزہ ہائے علمیہ کو عدلیہ کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کرنا چاہیے تاکہ عوامی امور میں سہولت اور تیزی پیدا ہو۔

انہوں نے بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران نظامِ جمہوری اسلامی کے دفاع میں حوزہ علمیہ اور طلاب کے مؤثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علماء ہمیشہ انقلاب کے تحفظ میں صفِ اول میں رہے ہیں۔

اس موقع پر آیت اللہ کریمی جہرمی نے کہا کہ مبلغین دین دشمن کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں صفِ اول کے مجاہد ہیں، جب کہ حجت الاسلام والمسلمین حسن صافی گلپایگانی نے شہری سطح پر دینی و ثقافتی نظم و نسق میں حوزہ ہائے علمیہ کے حساس کردار پر زور دیا۔

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین علی سیفی آملی نے طلاب کو جہادِ تبیین اور نوجوان نسل کے اعتقادی و سیاسی شبہات کے جواب کے لیے تیار کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha