۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حضور آیت الله مدرسی از علمای عراق در تشییع پیکر آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو آج نجف اشرف میں تشییع کے بعد کربلا پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کے دینی مرجع مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کے پیکر مطہر کو آج نجف اشرف میں تشییع کے بعد کربلا پہنچایا گیا اور ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے حضرت امام حسین علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کا جسد خاکی کربلائے معلی کے احاطے میں لایا گیا تو حرم امام حسین علیہ السلام میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل مرحوم و مغفور کی نمازجنازہ ایران کے مذہبی شہر قم میں آیت اللہ کریمی چھرمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سمیت، مجتہدین عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کا آج صبح کو نجف اشرف میں تشییع جنازہ کیا گیا جبکہ بوقت عصر کربلا معلیٰ میں جلوس جنازہ کے بعد آپ کے جسد خاکی کو حرم امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .