۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ ابراهیم زکزاکی

حوزہ / تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ ابراہیم زکزاکی نے شیخ الفقہاء حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے بزرگ فقیہ اور جلیل القدر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں اسے امت اسلامیہ کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه الراجعون

دنیائے اسلام کے نامور عالم دین حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت کی افسوس ناک خبر سنی۔ ان کے اس دنیا سے اٹھ جانے سے ان کے دوستوں اور چاہنے والوں میں صف ماتم بچھ گئی اور شدید صدمہ پہنچا۔

اخلاق کے اس پیکر اور نامور فقیہ کی رحلت دینی مدارس اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور شیعوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ آیت اللہ صافی گلپائیگانی رحمۃ اللہ علیہ جیسے فقیہ کے اٹھنے سے دنیا میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر ہونے کے لیے سالہا سال کا عرصہ چاہیے اور پھر بھی اس خلا کا پر ہونا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے اپنی پر برکت عمر میں اسلام اور اسلامی معاشرے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور دنیا بھر کے مختلف اقوام کے طلباء اور دینی طلاب کیلئے سکالر شپ کا اہتمام کرکے ان کی مدد کی۔

میں اس مصیبت پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای، دینی مدارس، مراجع تقلید، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ خداوند عالم انہیں اولیاء کرام اور اپنے مقرب بندوں کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

ابراہیم زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .