۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا سید ذاکر حسین جعفری

حوزہ/ مرحوم حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کو اہلبیت اطہار علیھم السلام سے خاص الفت اور والہانہ محبت تھی۔ انھوں نے مکتب اہل بیت(ع) کی ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں شاندار اور عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں،جن میں ان کی 80 سے زائد کتابوں کی تالیف اور تصنیف بھی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ذاکر حسین جعفری کار شناس امور شرعی و بین المللی حرم مطہر حضرت معصومہ(س) اور ایڈیٹر مہر نیوز ایجنسی شعبہ اردو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرجع عالیقدر مرحوم آیت الله العظمی لطف الله صافی کے انتقال کی جانگداز اور دردناک خبر سے پورے عالم اسلام اور خاص طور پر عالم تشیع میں غم و الم کی گھٹا چھا گئی ، حوزہ علمیہ علم و دانش اور فقاھت کے علمی اور عملی چراغ سے محروم ہوگیا۔

مرحوم حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کو اہلبیت اطہار علیھم السلام سے خاص الفت اور والہانہ محبت تھی۔ انھوں نے مکتب اہل بیت(ع) کی ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں شاندار اور عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں،جن میں ان کی 80 سے زائد کتابوں کی تالیف اور تصنیف بھی شامل ہے۔ انھوں نے علمی، عملی اور اخلاقی میدانوں درخشاں اور عظیم الشان نمونے قائم کئے ہیں جو آئندہ نسلوں خاص طور طلاب کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

مرحوم آیت اللہ العظمی صافی انقلاب اسلامی، حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اہم اور مضبوط حامی تھے۔حوزہ علمیہ کے اس مضبوط اور مستحکم ستون کے فقدان پر حضرت ولیعصر (عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی ، حوزات علمیہ اور مرحوم کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .