۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
​مدرسہ فیضیہ میں علماء، اساتذہ اور طلاب حوزہ علمیہ قم  کا عظیم اجتماع

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے ’’قدم دوم انقلاب اسلامی‘‘ انقلاب کا دوسرا قدم کے عنوان سے جاری کئے گئے بہان کی حمایت میں علمائے کرام، اساتذہ اور طلاب حوزہ علمیہ قم کا ایک عظیم اجتماع مدرسہ علمیہ فیضیہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 3مارچ 2019ء کو ایران کے شہر قم میں ’’انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم‘‘  کے عنوان سے بیانئے کی حمایت میں طلاب اور علمائے کرام حوزہ علمیہ قم کا ایک عظیم اجتماع مدرسہ فیضیہ میں منعقد ہوا۔ مدرسہ علمیہ فیضیہ کا صحن  طلاب اور علمائے کرام سے کھچا کھچ بھر گیا تھا۔

اس اجتماع کے آغاز میں مدرسہ فیضیہ ’’اللہ اکبر،  لا الہ الا اللہ، یہ پورا لشکر رہبر کے عشق میں یہاں جمع ہوا ہے اور لبیک یا خامنہ ای، لبیک یا حسین علیہ السلام‘‘ سے جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

اس کے بعد اس اجتماع میں ’’قدم دوم انقلاب اسلامی‘‘  کے بیانیے کے کچھ حصے پڑھے گئے اور ایک عالم دین نے حاضرین کے سامنے انقلابی اشعار پڑھے۔

آخر میں اس اجتماع سے دینی مدارس کی اعلی کونسل کے ممبر اور تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے خطاب کیا۔

انہوں نے اس اجتماع کے انعقاد میں دینی مدارس کے پرنسپل حضرات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اجتماع میں شریک آیت اللہ مصباح یزدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی آیت اللہ العظمیٰ بہجت قدس سرّہ  کے شاگردوں میں سے ہیں۔ وہ خود بھی ایک گمنام بہجت ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے انقلاب اسلامی کے ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملت ایران نے ہمیشہ انقلاب کے لئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا: حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل طلاب  کے معیشتی مسائل سے ہرگز غافل نہیں ہے اور مراجع تقلید اور رہبر انقلاب اسلامی کے مشورے سے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کررہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .