۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کے مدیر نے عالم اسلام کے مسائل میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے مجمع تقریب بین المذاہب کے سابق سربراہ آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک عظیم سانحہ ہے اور عظیم علمی فقدان ہے۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

موت العالم موت العالم

انا للہ وانا الیہ راجعون

آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے اور عظیم علمی فقدان ہے، ہم اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے حضرات آیات عظام خوئی، باقر الصدر، شیخ جواد تبریزی کے شاگرد، مجمع جهانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ اور عالم اسلام کے مسائل میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال کی تمام مومنین و مومنات، علماء کرام، مراجع عظام، مقام معظم رہبر(حفظہ اللہ) اور بالخصوص امام زمانہ(عج) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین(ع) کے صدقے میں آیت اللہ تسخیری کو جوار سید الشھداء(ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے نیز آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم
کوپن ھیگن ڈنمارک

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .