۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
رهبر معظم انقلاب - آیت الله مومن

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ پرہیزگار اور عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد مومن کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام میں آیا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی اور متقی و پرہیزگار فقیہ آیت اللہ شیخ محمد مومن اعلی اللہ مقامہ کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی۔ آیت اللہ مومن کی رحلت حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ مرحوم کا علمی مقام، شاگردوں کی تربیت، ان کا تقوی اور خلوص اور ان کی انقلابی اور اجتماعی سوچ نے انہیں ایک جامع شخصیت بنا دیا تھا ۔ انہوں نے جہادی سرگرمیوں کا آغاز انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے کیا تھا اور انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مسلسل چالیس سال تک اپنی قابل قدر انقلابی خدمات پیش کیں۔ مختلف ادوار میں گارڈین کونسل کے اہم ترین رکن رہے ہیں۔ میں ان کے انتقال پر ملال پر مرحوم کے خاندان،  ان کے فرزندان اور دیگر لواحقین نیز حوزہ علمیہ کے علمائے کرام بالخصوص مرحوم کے شاگردوں،  دوستوں اور شہر قم کے لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

خدا کے حضور دعا گو ہوں کہ ان کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

22 فروری 2019ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .