۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
استفتا از آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

حوزہ / مرحوم آیت اللہ فقیہ ایمانی نے اپنی پوری عمر اہل بیت علیہم السلام کے نورانی عقائد کے دفاع کے جوابات اور لوگوں کی ہدایت و رہنمائی، شاگردوں کی تربیت اور گرانقدر آثار کی تالیفات میں گزار دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ فقیہ ایمانی کی رحلت پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ان کے  اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد مہدی فقیہ ایمانی رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال پر ملال پر بہت دکھ ہوا۔اس باتقوا عالم دین نے اپنی پوری عمر اہل بیت علیہم السلام کے نورانی معارف کی ترویج، مسلّم عقائد کے دفاع، شبہات کے جوابات، لوگوں کی ہدایت و رہنمائی، شاگردوں کی تربیت اور متعدد گرانقدر دینی کتب کی تالیف میں گزار دی۔

میں اس مصیبت پر علمائے کرام، صوبہ اصفہان کے دینی مدارس اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ پروردگار عالم کے حضور دعاگو ہوں کہ ان کے درجات بلند فرمائے۔

اول محرم الحرام ۱۴۴۲ھ

لطف الله صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .