حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت الله خامنہ ای کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إليه راجعون
جلیل القدر فقیہ اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی رضوان اللہ علیہ کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی۔ انھوں نے تقریبا ایک سال تک انتہائی سخت اور دردناک بیماری کا سامنا کرنے کے بعد اس فانی دنیا سے رحلت فرمائی ہے۔ ان کی رحلت ان تمام افراد کے لئے دکھ اور غم کا باعث ہے جو ان کے علمی مقام اور اسلامی نظام میں ان کی گرانقدرخدمات نیز حوزہ علمیہ میں ان کی فقہی، اصولی اور حقوقی کاوشوں سے آگاہ ہیں۔ آپ حوزہ علمیہ قم کے عظیم استاد، اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترین تشکیلات کونسل میں پرخلوص خدمت گذار، گارڈین کونسل کے موثر ممبر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے کامیاب سربراہ تھے۔ آپ نے بہت سارے علمی آثار چھوڑے ہیں۔ آپ تین شہیدوں کے بھائی اور شہید بزرگوار شہید محمد باقر صدر کے شاگرد اور ان کے باوفا ساتھی تھے۔ میں اس مایہ ناز عالم دین کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، ان کی اہلیہ، ان کی اولاد، ان سے وابستہ افراد، حوزہ علمیہ قم میں مرحوم کے شاگردوں، ان کے علمی ساتھیوں اور ان کے عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ خدا ان کی مغفرت کرے، ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
25 دسمبر 2018
آپ کا تبصرہ