۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
آیت اللہ صافی گلپایگانی

حوزہ/ ​آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے آیت اللہ مومن کی رحلت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فقیہ بزرگوار آیت اللہ مومن نے اپنی بابرکت عمر کلمۃ اللہ کی سربلندی، معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج، فاضل شاگردوں کی تربیت اور لوگوں کی ہدایت اور رہنمائی کرنے میں گزار دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  زاہد اور پرہیزگار فقیہ آیت اللہ مومن کی رحلت کی مناسبت سے آیت اللہ صافی گلپایگانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد مومن رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر دکھ ہوا۔ اس زاہد اور پرہیزگار فقیہ نے اپنی بابرکت عمر کلمۃ اللہ، معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج، فاضل شاگردوں کی تربیت اور لوگوں کو ہدایت کرنے میں گزار دی۔

ان کے کردار اور عمل میں تقوا، زہد اور سادہ زیستی واضح نظر آتی ہے۔

میں اس اہل علم شخص کی رحلت پر انتہائی دکھ کے ساتھ دینی تعلیم کے مراکز، مرحوم کے شاگردوں اور ان کے فرزندان بالخصوص حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مومن کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

خداوندعالم مرحوم کی مغفرت کرے اور ان پر رحمتیں نازل کرے۔

16 جمادی الثانی 1440 ہجری قمری

لطف اللہ صافی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .