منگل 14 جنوری 2020 - 16:07
یوکرائن کے جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کے اہل خانہ سے آیت اللہ اعرافی کا اظہار ہمدردی

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں سید فتح اللہ موسوی کو ان کے بیٹے کی یوکرائن جہاز حادثے میں موت پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں دینی مدارس کےسربراہ آیت اللہ علی  رضا اعرافی نے ایک پیغام میں ڈاکٹر سید فتح‌الله موسوی بفرویی کو یوکرائن جہاز حادثے میں ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

جناب ڈاکٹر فتح اللہ موسوی  بفرویی

سلام علیکم۔ آپ کے بیٹے سید پدرام موسوی اور ان کی اہلیہ اور ان کے بچوں کی یوکرائن جہاز حادثے میں شہادت جیسی موت پر تعزیت عرض کرتا ہوں۔

 مرحومین کے لئے بلندی درجات اور جناب عالی اور دیگر پسماندگان کے لئے خداوند متعال سے صبر و شکیبائی کا طالب ہوں۔ علیرضا اعرافی

13جنوری 2020 ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha