۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
IHRC condoles the death of Ayatollah Taskhiri

حوزہ / آیت اللہ تسخیری رحمة الله عليه 1990 سے 1999 تک اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر فائز رہے اور بعدازاں انہوں نے مجمع تقریب مذاہب کی صدارت کا عہدہ سنبھالا اور تقریباً آخری عمر تک اس عہدہ پر فائز رہے اور عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کی خاطر موثر اقدامات انجام دئیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ تسخیری رحمۃ اللہ عليہ 1990 سے 1999 تک اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر فائز رہے اور بعد ازاں انہوں نے مجمع تقریب مذاہب کی صدارت کا عہدہ سنبھالا اور تقریباً آخری عمر تک اس عہدہ پر فائز رہے اور عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کی خاطر موثر اقدامات انجام دئیے۔
آپ ایک عرصے تک انٹرنیشنل مسلم علماء یونین کے نائب سربراہ بھی رہے لیکن بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہو گئے۔

آپ کی حالات زندگی:

آیت اللہ محمد علی تسخیری مرحوم آیت اللہ علی اکبر تسخیری کے بیٹے تھے آپ سن 1944ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور حوزوی تعلیم کو درس خارج کے مرحلہ تک بزرگ اساتید جیسے آیت اللہ شہید صدر ، آیت اللہ خوئی، آیت اللہ حکیم، شیخ جواد تبریزی، شیخ کاظم تبریزی ، صدر اباد کوبی، اور شیخ مجتبی لنکرانی سے حاصل کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ نجف اشرف کے معروف کالج سے فقہ و اصول اور ادبیات عرب سبجیکٹ میں بی اے بھی کیا حوزوی تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ نے سیاسی مجاہدات میں بھی حصہ لیا جس کے نتیجے میں ایک مدت کے لیے جیل میں بھی جانا پڑا۔

آپ نے حوزہ علمیہ قم میں تقریبا 12 سال بزرگ اساتید جیسے آیت اللہ گلپائگانی، میرزا ہاشم آملی، اور وحید خراسانی کے دروس خارج میں شرکت کی۔  اور اس مدت میں حوزوی کتابوں کی تدریس  بھی کی ۔

سن 1990 میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے قیام کے بعد اسمبلی کے پہلے سیکرٹری جنرل منتخب کئے گئے اور 9 سال تک اس عہدے پر فائز رہتے ہوئے عالم تشیع میں اہم خدمات انجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .