۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله تسخیری

حوزہ/ کورونا وائرس کی وجہ سے تشییع جنازہ اور تدفین کی رسومات مختصر اور محدود انجام دی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے ممبر، آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی نماز جنازہ جمعرات کو قم میں ہوگی۔
آیت اللہ تسخیری کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اس گرانقدر عالم دین کے جسد خاکی کو 20 اگست بروز جمعرات قم میں ، حرم حضرت معصومہ (ع) میں نماز جنازہ کے بعد دفن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تشییع جنازہ اور تدفین کی رسومات مختصر اور محدود انجام دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے عالم اسلام کے امور میں مشیر، آیت اللہ تسخیری تہران کے ایک ہسپتال میں ۷۶ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گزشتہ روز رحلت کر گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .