۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا سید عباس باقری

حوزہ/آپ ساری دنیا میں امیدِ سحر اور سفیرِ انقلابِ اسلامی بنکر مقام معظم رهبری حضرت آیت اللہ العظمی آقای خامنہ ای حفظہ اللہ الشریف کی بجا طور پر نمائیندگی فرماتے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری نے مرحوم آیت اللہ تسخیری کی خبر رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی اور کہا کہ مجمعِ جہانی تقریب مذاہب اسلامی، میں آیت اللہ تسخیری کی مخلصانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

تسلیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

اناللہ واناالیہ راجعون 
موت العالِم موت العالَم

افسوس کے ساتھ یہ خبرِ غم موصول ہوئی ہے کہ طلایہ دارِ وحدتِ اسلامی عالمِ واراستہ حضرت آیت اللہ تسخیری رحمۃ اللہ علیہ نے داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارِ فانی کو الوداع کہا ہے۔
یقیناً آپ کے سانحۂ ارتحال سے عالَمِ اسلام میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جس کو کوئی چیز پُر کر نہیں سکتی، آپ ساری دنیا میں امیدِ سحر اور سفیرِ انقلابِ اسلامی بنکر مقام معظم رهبری حضرت آیت اللہ العظمی آقای خامنہ ای حفظہ اللہ الشریف کی بجا طور پر نمائیندگی فرماتے رہے ہیں اور "وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِیعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ" کا شعارِ قرآنی کے ہمراہ اسلامِ نابِ محمدی کے پرچم تلے عالَمِ اسلام کو دشمن آشنا کرتے ہوئے اتحاد کی دعوت دیتے رہے ہیں ۔
" مجمعِ جہانی تقریب مذاہب اسلامی" میں آپ کی مخلصانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
ایسے غمناک موقع پر وارثِ حق امامِ عصر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمتِ اقدس میں اور مقام معظم رهبری حضرت امام خامنہ ای حفظہ اللہ الشریف، مراجعِ تقلید، حوزاتِ علمیہ، بیتِ معظم لہ اور تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں. 
خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آغا کی روحِ ملکوتی کو بلندئی درجات نصیب فرمائے۔ 
آمین یارب العالمین 
بحق محمد و آلہ الطاھرین

شریکِ غم: 
صدر و اراکینِ
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ

سید عباس باقری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .