۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وحدةالمنتظر،مہاراشٹرعلماء کونسل

حوزہ/ نہایت افسوس اور صدمہ کے ہمراہ یہ خبر موصول ہوئی کہ پرچمدار وحدت اسلامی، سفیر انقلاب اسلامی اور تبلیغات اسلامی کا درخشاں ستارہ کہ جو حضرت آیت اللہ محمد علی تسخیری کی صورت میں تھا وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نیاز حیدرحسینی صدر وحدةالمنتظر مہاراشٹر علماء کونسل نے آیت اللہ محمد علی تسخیری کی خبر رحلت پر افسوس کا اظہار کیا اور رہبر معظم انقلاب اور مرحوم کے اہل خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔

تعزیتیپیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمه تعالى

موت العالم موت العالم

نہایت افسوس اور صدمہ کے ہمراہ یہ خبر موصول ہوئی کہ پرچمدار وحدت اسلامی، سفیر انقلاب اسلامی اور تبلیغات اسلامی کا درخشاں ستارہ کہ جو حضرت آیت اللہ محمد علی تسخیری کی صورت میں تھا وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگیا رضا بقضائه وتسليما لامره اس جانكاه ارتحال کی تعزیت و تسلیت ہم تمام اراکین وحدة المنتظر امام زماں (عج), رہبر معظم انقلاب اور انکے اہل خاندان کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے درگاہ خداوندی میں دست بدعا ہیں کہ مرحوم کے درجات کو بلند سے بلند فرمائے اور جوار آل محمد علیہم السلام میں جگہ عنایت فرماے۔ 

فقط والسلام 

سید نیاز حیدرحسینی

صدر وحدةالمنتظر،مہاراشٹرعلماء کونسل

تبصرہ ارسال

You are replying to: .